تازہ ترین

خشک سالی سے نجات، بھارت میں مینڈکوں کی شادی کرادی گئی

نئی دہلی: بارش چاہئے تو مینڈکوں کی شادی کرادو، نام نہاد سیکولر بھارت نے جہالت اور توہم پرستی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر یوڈوپی میں کسانوں نے خشک سالی سے نجات کے لیے مینڈکوں کی شادی کروادی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شادی کی اس انوکھی تقریب میں 100 سے زائد کسانوں نے حصہ لیا، شادی کی تقریب میں عورتیں اور بچے بھی شریک ہوئے اور خوب بھنگڑے ڈالے۔

اس موقع پر جہاں دلہے مینڈک کو سجایا گیا تھا وہیں اس کی دلہن کو بھی سندور لگا کر سہاگن کا درجہ دیا گیا، کسانوں کی جانب سے دلہے مینڈک کا نام ‘ورون’ جبکہ دلہن کا نام ’ورشا‘ رکھا گیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں ان دنوں خشک سالی کی وجہ سے کسان فصل کی کاشت کے لیے پریشان ہیں۔

اس انوکھی شادی پر سوشل میڈیا صارف ایوشی مشرا نے کہا کہ ‘مجھے تو ان مینڈکوں کے سات پھیرے دیکھنے ہیں۔‘

ایک اور صارف ایزرا اسکارلیٹ نے لکھا کہ ’ارینج میرج لگ رہی ہے دونوں مینڈک خوش نہیں لگ رہے ہیں۔‘

Comments

- Advertisement -