اشتہار

بجٹ 2020 -2019 : موبائل فون کی درآمد پر عائد تین فیصد ٹیکس ختم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں موبائل فونز کی درآمدات پر عائد ہونے والے 3 فیصد ویلیو ایڈیٹ ٹیکس کو ختم کرنے اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت کاروباری درآمدات پر 3 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس عائد ہے جس کی وجہ سے ٹیکس کے بوجھ میں غیر ضروری طور پر اضافہ ہوگیا۔

- Advertisement -

حماد اظہر نے بتایا کہ بجٹ میں تجویز ہے کہ موبائل فونز کی درآمد پر عائد تین فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس ختم کردیا جائے تاکہ موبائل کی درآمد پر عائد ٹیکس میں کمی آسکے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ موبائل کی درآمد پر عائد 3 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس ختم کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: بجٹ 2019 -2020: تحریک انصاف نے 7 کھرب 22 ارب کا بجٹ پیش کردیا

یہ بھی پڑھیں: بجٹ 2020 -2019 : کراچی کے لیے 9 ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

یاد رہے کہ حکومت نے آئندہ مالی سال 2020-2019 کے لیے 70 کھرب 22 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا گیا، حکومت کی جانب سے ملک بھر کے مجموعی ترقیاتی کاموں کے لیے 18 ارب روپے مختص کیے گئے، جبکہ مزدور کی کم سے کم تنخواہ کو 17ہزار 500 روپے مختص کیا گیا، گریڈ 1سے 16گریڈ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ کیا گیا اسی طرح 17سے20گریڈ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 5فیصد اضافہ کیا گیا جبکہ 21سے22گریڈ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کااعلان کیا گیا۔

وفاقی کابینہ اور اراکین اسمبلی نے رضاکارانہ طور پر اپنی تنخواہوں میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ کیا۔  بجٹ کا حجم 67 کھرب روپے مختص کیا گیا جبکہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 550 ارب روپے مختص کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں