اشتہار

پاکستان نے مودی کے طیارے کو فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے طیارے کو فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دے دی ، بھارتی حکومت نے حکومت پاکستان سے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کے لیے درخواست کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی اور فیصلے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کریں گے،شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہوگا۔

- Advertisement -

وزیراعظم عمران خان بھی دو روزہ سربراہ کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

یاد رہے 8 جون کو بھارت نے حکومت پاکستان سے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کے لیے درخواست کی تھی، یہ درخواست شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت کے تناظر میں کی گئی تھی۔

بھارت نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 13 جون کو بشکک جانے کے لئے پاکستانی فضائی حدود سے گزرنا چاہتے ہیں، طیارے کو فضائی حدود سے گزرنے دیا جائے۔

مزید پڑھیں : بھارتی حکومت کی پاکستان سے فضائی حدود کے استعمال کی درخواست

بعد ازاں اعلیٰ سرکاری ذرائع نے درخواست موصول ہونے کی تصدیق کی تھی، اس سے قبل پاکستان نے سشما سوراج کے طیارے کو بھی گزرنے کی اجازت دی تھی۔

خیال رہے کہ 7 جون 2019 کو پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے نریندر مودی کو انتخابات میں فتح پر مبارک باد دیتے ہوئے ایک بار پھر مسائل کے حل کے لئے مذکرات کی دعوت دی تھی۔

واضح رہے فروری میں پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان کی فضائی حدود بند کردی گئی تھی ، بعد ازاں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جنوبی ایشیاء کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کھول دی تھی اور کہا تھا بھارت کی جانب سے پاکستان میں داخل ہونے والی فضائی حدود تاحال بند رہے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں