اشتہار

سعودی عرب:‌ حوثی باغیوں‌ کا ائیرپورٹ پر میزائل حملہ، 26 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے تصدیق کی ہے کہ حوثی باغیوں نے شہر ابھاء کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر راکٹ فائر کیا جس کے نتیجے میں 26 افراد زخمی ہوئے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہر ابھاء میں واقع بین الاقوامی ہوائی اڈے پرراکٹ فائر کیا جس کے نتیجے میں 26 افراد زخمی ہوئے۔ عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثی باغیوں نے جس ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا وہ روزانہ ہزاروں ملکی و غیر ملکی مسافر استعمال کرتے ہیں،حملے کے بعد کچھ دیر کے لیے ائیرپورٹ پر آپریشن معطل رہا تاہم کچھ دیرے بعد ملکی و غیرملکی پروازوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

کرنل ترکی المالکی نے بتایا راکٹ حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے مسافروں کا تعلق یمن، بھارت اور سعودی عرب سے ہے جن میں تین خواتین اور دو سعودی بچے شامل ہیں، انہوں نے بتایا کہ حملے میں 8 دوسرے مسافروں کو بھی درمیانے درجے کے زخم آئے جنہیں علاج کی غرض سے اسپتال داخل کرا دیا گیا جبکہ اٹھارہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: سعودی رائل ایئرفورس نے حوثی باغیوں کے دو ڈرون جاسوس طیارے مار گرائے

انہوں نے بتایا کہ راکٹ حملے سے ہوائی اڈے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔کرنل ترکی المالکی کے مطابق سیکیورٹی اور فوجی حکام دہشت گرد حملے میں استعمال ہونے والے راکٹ کی نوعیت کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اپنے بیان کے اختتام میں کرنل ترکی المالکی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عرب اتحاد کی مشترکہ کمان حوثیوں کی دہشت گردانہ اور غیر اخلاقی کارروائیوں کا جلد اور ٹھوس جواب دے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہریوں اور تارکین وطن کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دینے کے لئے بین الاقوامی انسانی قوانین کے مطابق ان عناصر کا محاسبہ کرتے رہیں گے جو  دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں