اشتہار

’’عرب حکومتیں اقتدار بچانے کے لیے اسرائیل سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ: تیونس کے سابق صدر محمد المنصف المرزوقی نے کہا ہے عرب حکومتیں اقتدار بچانے کے لیے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں جس کے قیام کی تگ ود میں سرگرم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تیونس کے سابق صدر محمد المنصف المرزوقی کا عرب اور نارملائیشین کے مسائل سے ریکارڈڈ خطاب میں کہنا تھا کہ بعض عرب ممالک کو اپنے اقتدار کے ہاتھ سے چھن جانے کا ڈر ہے اور وہ صرف اپنے اقتدار کی بقاء کے لیے سرائیل سے قربت فلسطینیوں کے حق خود ارادیت سمیت دیگر بنیادی حقوق کی سودے بازی کرنا چاہتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق المرزوقی نے مزید کہا کہ عرب حکومتوں کی داخلی کمزوریوں سے فائدہ اٹھا کر اسرائیل عرب ملکوں سے قربت پیدا کررہا ہے۔ دوسری طرف عرب اقوام پر مسلط غیرنمائندہ حکومتیں اپنے اقتدار کے دوام کے لیے ہر حربہ استعمال کرنے کو تیار ہیں۔

- Advertisement -

محمد المنصب کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے تعلقات اور فلسطینیوں کے حقوق کی نفی بھی ان کے اقتدار کی بقاء کی جنگ کا حصہ ہے۔ یہ حکومتیں عرب اقوام کی حقیقی معنوں میں نمائندگی نہیں کرتیں اور عرب اقوام بھی ان کی استبدادیت کے خلاف آواز بلند کررہی ہیں۔

ایران میں معاشی بحران کے ذمہ دار امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب ہیں: حسن روحانی

انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات فطری اصولوںکےخلاف ہیں۔ یہ نہ تو احترام آدمیت میں شامل ہیں نہ ہی تاریخی اور قانونی دائروں میں اس کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب اسرائیلی ریاست فلسطینیوں کے حقوق پرغاصبانہ قبضہ جمائے ہوئے ہے اوران کے دیرینہ حقوق غصب کیے گئے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنا صہیونی ریاست کے توسیع پسندانہ عزائم کوآگے بڑھانے میں معاونت کے مترادف ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں