اشتہار

بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ 2019، پاکستانی ارکان اسمبلی کی ٹیم کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے پاکستانی ارکان اسمبلی کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 22 رکنی پارلیمانی ٹیم تشکیل دے دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سمیت وزرا، ڈپٹی اسپیکر، سینیٹرز، صوبائی ارکان اسمبلی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق رکن قومی اسمبلی زین قریشی کپتان اور علی زاہد وائس کپتان ہوں گے۔

- Advertisement -

گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان بھی ٹیم کے کھلاڑیوں میں شامل ہیں، وزیراعظم عمران خان، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ٹیم کے اعزازی کھلاڑی ہوں گے۔

علی نواز اعوان، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، شہریار خان آفریدی بھی 22 رکنی ٹیم میں شامل ہیں۔

ٹیم کے کوچ ایاز اکبر، ٹیم منیجر شہریار خان اور ٹیم اسسٹنٹس مظہر علی اور ابرار حیدر ہوں گے۔

واضح رہے کہ بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ 8 جولائی سے لندن میں 8 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں