بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

چیئرمین ایف بی آر کی ہدایت پر ایمنسٹی اسکیم سے متعلق آگاہی مہم میں تیزی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ایمنسٹی اسکیم سے متعلق آگاہی مہم عروج پر پہنچ گئی، کمپنیوں کے ذمہ داران سے رابطے کے لئے چار ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں، باقاعدہ فوکل پرسن کی تعیناتی بھی کر دی گئی۔

۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریو نیو شبر زیدی کی خصوصی ہدایت پر ایمنسٹی اسکیم سے متعلق آگاہی مہم عروج پر پہنچ گئی۔

کمشنر زون ٹو لاہور سیدہ نورین زہرہ اور ان کی ٹیم نے800سے زائد کمپنیوں کو بے نامی ایکٹ اور ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے بروشر اور لٹریچر فراہم کردیا گیا جبکہ باقاعدہ فوکل پرسن کی تعیناتی بھی کر دی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ کمپنیوں کے ذمہ داران سے رابطے کےلئے چار ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں جن کی نگرانی ایڈیشنل کمشنر زون ٹو سی آر ٹو چوہدری ظفر اقبال اور عامرہ سرمد کریں گے۔

ٹیموں نے اب تک درجنوں کمپنیوں کے ڈائریکٹرز صاحبان کے ساتھ ملاقاتیں کرکے انہیں بے نامی ایکٹ کی روشنی میں اسکیم سے استفادہ حاصل کرنے کے فوائد بتائے۔

رواں ہفتے زون ٹو کے افسران دو آگاہی سیمینارز کا بھی انعقاد کریں گے جن میں آٹو پارٹس مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن اور ماسٹر گروپ کے نمائندوں کو تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں