اشتہار

بجٹ منظوری، وزیراعظم کا بجٹ سیشن میں باقاعدگی سے پارلیمنٹ ہاؤس آنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اپوزیشن کی جانب سے بجٹ کی منظوری روکنے کے اعلان کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بجٹ سیشن میں پارلیمنٹ ہاؤس میں باقاعدگی سے آنے کا فیصلہ کرلیا، ضرورت پڑنے پر قومی اسمبلی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق بجٹ کی منظوری حکومت کیلئے چیلنج بن گئی، بجٹ کی منظوری روکنے کے لیے اپوزیشن کی سرگرمیاں تیز ہونے پرحکومت بھی متحرک ہوگئی، وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی سیاست میں خود آگے آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بجٹ سیشن میں پارلیمنٹ ہاؤس میں باقاعدگی سے آنے کا فیصلہ کیا ہے ، عمران خان نے بجٹ سیشن میں پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنےچیمبرمیں موجود رہیں گے اور چیمبر میں پی ٹی آئی اور اتحادی ارکان سے ملاقاتیں جاری رکھیں گے

- Advertisement -

ضرورت پڑنے پر وزیراعظم قومی اسمبلی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جبکہ سیشن میں حکمران جماعت کی جانب سے اپوزیشن کو روئیے کے مطابق جواب دیاجائے گا۔

خیال رہے اپوزیشن ہٹ دھرمی پراترآئی ہے کہ بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے۔

دوسری جانب حکومت نے اسمبلی میں جارحانہ انداز اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سے بلیک میل نہیں ہوں گے، بجٹ منظور کرایا جائے گا۔

مزید پڑھیں : بجٹ کی منظوری ، وزیر اعظم عمران خان نے خود ہی محاذ سنبھال لیا

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں بجٹ کی منظوری اور اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا تھا، عمران خان نے پارٹی اراکین اسمبلی کو بجٹ کی منظوری کے عمل میں متحرک کردار ادا کرنے کی تاکید کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجٹ پر بحث کے دوران اپوزیشن کی جانب سے اسمبلی کی کاروائی میں دانستہ طور پر خلل ڈالنے کی کوشش افسوس ناک ہے، اب اپوزیشن ارکان جس لب و لہجے میں بات کریں اسی میں جواب دیا جائے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ارکان صرف جھوٹ،جھوٹ اور جھوٹ بولتے ہیں۔

یاد رہے گذشتہ روز جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی پی بلاول بھٹو اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف سے ملاقات کے بعد رہنماؤں کی مشترکہ کانفرنس میں کہا گیا تھا کہ ہمارے سامنے اس وقت چیلنج عوام دشمن بجٹ ہے، کوشش ہونی چاہیے کہ عوام دشمن بجٹ منظور نہ ہونے دیں، پاکستانیوں نے یہ بجٹ نہیں بنایا، یہ باہر کا بنایا ہوا بجٹ ہے۔

اس سے قبل قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقریر کے دوران پیپلز پارٹی ارکان کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی ، اسپیکر اسد قیصر نے واضح کیا کہ ارکان خاموش نہیں ہوئے، تو اجلاس ملتوی کردیا جائے گا، بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا تھا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں