بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

مراد علی شاہ وفاقی حکومت کی کامیابی کے لیے دعا گو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ٹیکس وصولی پر کام تو کررہی ہے، دعاکرتاہوں وفاق اپنےاہداف کامیابی سے حاصل کرے تاکہ صوبے کو 126 ارب روپے کے مزید فنڈز مل سکیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں تین دن تک ایک رکن بھی تقریر نہ کرسکا مگر ہم سندھ اسمبلی میں اس طرح کی مثال نہیں بناناچاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ٹیکس وصولی پر کام کررہی ہے مگر ہمیں139ارب میں سے صرف13ارب روپے ملے، ابھی 126ارب روپے مزید ملنے ہیں، دعاکرتاہوں وفاق اپنےٹارگٹ پورےکرے، وفاق پیسےپورےنہیں دیتا تو قسطوں میں دے۔

مراد علی شاہ نے حزب اختلاف کی جماعتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’اپوزیشن نےبجٹ سیشن کے  دوران میرانام تبدیل کیا، اس اقدام پر بہت زیادہ افسوس ہوا کیونکہ ایسانہیں ہوناچاہیےتھا، اراکین بھی اپنےصوبےکوبدنام نہ کریں‘‘۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں اب تک42 ارکان بجٹ پربحث کرچکے جبکہ قومی اسمبلی میں ایسانہیں ہوسکا اور تین روز گزر جانے کے باوجود بھی کسی کی تقریر مکمل نہ ہوسکی، ہم سب کوبات کاموقع دیں گے اور انشااللہ 5 دن میں بجٹ پربحث مکمل کریں گے۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پورےسندھ میں انسدادپولیومہم چل رہی ہے، کراچی کےکچھ علاقوں میں پولیومہم چلانے میں مشکلات کاسامناہے۔ انہوں نے اراکین اسمبلی سے پولیو مہم کامیاب بنانے کے لیے اراکین اسمبلی سے مدد مانگ لی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں