بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

جی ڈی پی بڑھانے کے لیے ٹیکس کا دائرہ وسیع کرنا ہوگا، خسروبختیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمے کے بغیرمعاشی ترقی ممکن نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات خسرو بختیار نے سی پیک سے متعلق فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغازہو رہا ہے۔

خسرو بختیارنے کہا کہ پاکستان شدید توانائی بحران کا شکارہے، توانائی بحران کے خاتمے کے بغیرمعاشی ترقی ممکن نہیں ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے کہا کہ حکومت مختلف شعبوں میں اصلاحات کر رہی ہے، سماجی شعبے کی ترقی کے بغیربنیادی ڈھانچے کی ترقی ممکن نہیں ہے۔

وفاقی وزیرخسرو بختیار نے کہ جی ڈی پی بڑھانے کے لیے ٹیکس کا دائرہ وسیع کرنا ہوگا۔ تحریک انصاف کی حکومت ملک میں معاشی استحکام کے لیے دن رات کام کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، صنعتی شعبوں میں تعاون سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

سی پیک منصوبہ درست سمت میں گامزن ہے: خسرو بختیار

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 10 مئی کو وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ درست سمت میں گامزن ہے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں