تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

متحدہ عرب امارات کا امریکا ایران تناؤ کے خاتمے پر زور

ابوظہبی: دیگر ممالک کی طرح متحدہ عرب امارات نے بھی امریکا ایران کشیدگی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی حکام نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری تنازعے کے خاتمے کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے جلد حل نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یو اے ای کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش کا کہنا ہے کہ خلیج کا بحران اجتماعی توجہ کا طالب ہے اور اسے مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مکالمت و مذاکرات سے ہی تناؤ کی فضا کو بہتر بنایا جا سکتا ہے، علاقائی آوازیں خطے میں پائیدار امن کے لیے اہم ہیں۔

دریں اثنا اقوام متحدہ نے بھی فریقین کے درمیان تنازعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، جبکہ عالمی رہنماؤں نے مذاکرات کے ذریعے راستہ نکالنے کی تجویز دی ہے۔

خیال رہے کہ ایرانی سپاہ پاسداران کی جانب سے ایرانی ڈرون طیارہ مار گرانے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی افواج کو فضائی حملہ کرنے کا حکم دیا تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد ٹرمپ نے حملے کا فیصلہ واپس لے لیا تھا جس کے بعد ایرانی ہتھیاروں کے نظام پر سائبر حملہ کیا تھا۔

ایران نے امریکی مفادات کو خاک میں ملانے کی دھمکی دے دی

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے امریکی ڈرون گرائے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا، ایک روز قبل ٹرمپ نے ایران پر حملے کا حکم دے کر واپس لیا جس کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی۔

امریکا نے ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے مشرق وسطیٰ میں بحری بیڑے اور 1500 فوجی تعینات کر رکھے ہیں جبکہ مزید ایک ہزار اہلکاروں کو بھیجنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -