اشتہار

پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی مصیبت میں لانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، شیری مزاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کو ایف اےٹی ایف (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) کی مصیبت لانےوالوں کا کڑا احتساب ہوناچاہیے۔

اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شیری مزاری نے سوال اٹھایا کہ ماضی کی حکومتوں نے ایف اےٹی ایف کی رکنیت حاصل کرنے کے لیے درخواست کیوں نہیں دی؟ ماضی میں اگر پاکستان ایف اے ٹی ایف کا ممبربن جاتا تو آج ہمیں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ماضی میں منی لانڈرنگ بچانے کے لیے ملک کا نقصان کیاگیا، کرپشن منی لانڈرنگ لیڈرز کریں تو ملک و قوم کا نقصان ہوتا ہے، 2007کے بعدسے سب کا مکمل احتساب ہونا چاہیے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر شیری مزاری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ایف اے ٹی ایف کے ممبر کی حثیثت سے مستقل رکنیت حاصل کرلی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کو ایف اے ٹی ایف کی مستقل رکنیت مل گئی

یاد رہے کہ 22 جون کو ایف اے ٹی ایف کی انتظامیہ نے سالانہ اجلاس کے اختتام پر سعودی عرب کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے رکنیت دینے کا باضابطہ اعلان کیا۔

یہ بھی یاد رہے کہ سعودی عرب دیگر خلیجی ممالک کے مقابلے میں رکنیت حاصل کرنے والا پہلا ملک ہے۔

ایف اے ٹی ایف حکام کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سعودی عرب نے دیگر خلیجی ممالک کے مقابلے میں بہترین کارکردگی دکھائی اور غیر قانونی رقم سمیت دہشت گردی کی روک تھام کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں