لندن: آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں جہاں ٹیمیں سر دھڑ کی بازی لگا کر ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لیے سرگرداں ہیں وہیں آف دی فیلڈ چیزیں بھی مقبول ہورہی ہیں جس میں ویسٹ انڈین فاسٹ بولر شیلڈون کوٹریل کا وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا انداز سرفہرست ہے۔
بائیں ہاتھ کے ویسٹ انڈین فاسٹ بولر کوٹریل جب وکٹ لینے ہیں تو کچھ دیر چلنے کے بعد آرمی کی طرح سلیوٹ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، کوٹریل کا سلیوٹ اسٹائل کو کمنٹینر ہی نہیں برطانیہ میں ورلڈ کپ کے مداح نے کاپی کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
شیلڈون کوٹریل جمیکا ڈیفنس فورس کا حصہ ہیں اور ان کا وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا انداز ٹریڈ مارک بن چکا ہے۔
He can catch, he can throw, he can bowl, and he can definitely celebrate 🙋♂️
Sheldon Cottrell was everywhere in the field for West Indies against New Zealand yesterday 💪 #CWC19 pic.twitter.com/0YW94NIfUi
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) June 23, 2019
ویسٹ انڈیز کو گزشتہ میچ میں نیوزی لینڈ سے 5 رنز سے شکست ہوئی تھی لیکن میچ میں کوٹریل نے 58 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
برطانوی خبررساں ادارے کے گفتگو کرتے ہوئے شیلڈون کوٹریل کا کہنا تھا کہ میں میرا ملٹری اسٹائل میں سلیوٹ کرنا پروفیشن کا حصہ ہے، میں ایک فوجی ہوں، جمیکا ڈٰیفنس فورس کی عزت کرتا ہوں اس لیے یہ انداز اپنایا ہے۔
Tonight our @allstarscricket players learnt @SaluteCotterell’s Sheldon Salute! @windiescricket #allstars #bbccricket #CricketWorldCup #cwc19 #bigmoments #westindies #sheldoncottrell #sheldonsalute pic.twitter.com/KPORSVHPyM
— Aldwick Cricket Club (@AldwickCC) June 20, 2019
کوٹریل کا کہنا تھا کہ میں جب آرمی میں ٹریننگ کررہا تھا تو 6 ماہ تک آرمی اسٹائل میں سلیوٹ کی پریکٹس کی تھی۔
برطانیہ میں کرکٹ کے مداح نوجوان لڑکے لڑکیاں بھی کوٹریل کا سلیوٹ کاپی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کا جشن منانے کا انداز مقبول ہوا ہے اس سے قبل 2012 میں ویسٹ انڈین ٹیم ٹی ٹوینٹی کی ورلڈ چیمپئن بنی تھی تب ان کی ٹیم کا چیمپئن ڈانس مقبول ہوا تھا۔