تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

سفید گینڈے کی نسل کو معدومی سے بچانے کیلئے پہلا ٹیسٹ ٹیوب کا کامیاب تجربہ

وارسا: دنیا بھر میں سفید گینڈے کی نسل معدومی کا شکار ہے، جس کی بقا کے لیے پولینڈ کے سائنسدانوں نے پہلا ٹیسٹ ٹیوب تیار کرکے اس کا کامیاب تجربہ بھی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں صرف دو ہی سفید مادہ گینڈے موجود ہیں، جس کی نسل بچانے اور بچے کی پیدائش کے لیے پولینڈ کے سائنسدانوں نے ٹیسٹ ٹیوب کا کامیاب تجربہ کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا میں صرف ایک ہی نر گینڈا تھا جس کی موت گذشتہ سال مارچ میں ہوئی، البتہ سائنسی طریقے سے نر گینڈے کا اسپرم لیبارٹری میں محفوظ کرلیا گیا تھا۔

اسی نر گینڈے کے اسپرم کو ٹیسٹ ٹیوب کے ذریعے مادہ گینڈے کے انڈوں سے کامیاب طور پر اختلاط کرایا گیا، البتہ الٹراساؤنڈ کے ذریعے سامنے آنے والے نتائج سے سائنسدانوں کو شدید تشویش ہے۔

ان کے مطابق الٹرا ساؤنڈ سے یہ واضح ہوا ہے کہ مادہ گینڈے کی کوکھ میں ’ایمبریو‘ کا حجم توقع سے چھوٹا ہے، جس کے باعث بچے کی پیدائش کے امکانات کم ہیں۔

کیلیفورنیا:نایاب نسل کےگینڈے کا جنم،عوام نے چڑیا گھرکا رخ کرلیا

خیال رہے کہ گذشتہ سال مارچ میں کینیا میں دنیا کا آخری شمالی سفید نر گينڈا چند ماہ کی علالت کے بعد چل بسا تھا، یہ بات سوڈان نامی نایاب نسل کے سفید گینڈے کے نگہبانوں نے بتائی تھی۔

یہ نایاب گینڈا ہر وقت انتہائی حفاظت میں کینیا کی اول پیجیٹا کنزروینسی میں رہتا تھا اور وہ بڑھاپے کے تعلق سے ہونے والی بیماریوں اور ان میں در آنے والی پیچیدگیوں کے نتیجے میں ابدی نیند سوگیا۔

Comments

- Advertisement -