پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی سرکاری گاڑی واپس لے لی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے بھی سرکاری گاڑی واپس لےلی گئی ، نیب ذرائع کا کہنا ہے مریم،شاہدخاقان سےلی گئی گاڑیوں کا تعلق  بلٹ پروف گاڑیوں کے کیس سے ہے اور نیب راولپنڈی گاڑیوں کی تحقیقات کررہاہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے بھی سرکاری گاڑی واپس لےلی گئی ، نیب ذرائع نے کہا ہے کہ بی ایم ڈبلیوگاڑی کیبنٹ ڈویژن نے واپس لی۔

ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کی جانب سےکیبنٹ ڈویژن کوخط لکھاگیاتھا، جس میں کہا گیا تھا مریم نواز اور شاہدخاقان سےلی گئی گاڑیوں کاتعلق بلٹ پروف گاڑیوں کے کیس سے ہے اور نیب گاڑیوں کی تحقیقات کررہاہے۔

یاد رہے کابینہ ڈویژن کے حکام نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جاتی امراءپر چھاپہ مارا اور نواز شریف کو بطور وزیراعظم دی جانیوالی سرکاری گاڑی مرسیڈیز بینز جی اے ڈی 059 برآمد کر لی تھی۔

مزید پڑھیں : مریم نواز کے زیراستعمال سرکاری گاڑی جاتی امرا سے برآمد

کابینہ ڈویژن نے نواز شریف کو سزا کے بعد اٹھائیس جون کو مریم نواز کو خط لکھا اور قومی خزانے سے خریدی گئی گاڑی واپس کرنے کی ہدایت کی لیکن شریف خاندان نے کابینہ ڈویژن کے نوٹسز ہوا میں اڑا دیئے اور مریم نوازنے والد کی نااہلی اور کرپشن کیس میں سزا کے باوجود گاڑی واپس نہیں کی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ابتدا میں شریف خاندان نے کابینہ ڈویژن کی مرسیڈیز سے متعلق لا عملی کا اظہار کیا تاہم تلاشی کے دوران کابینہ ڈویژن کے افسران نے مریم نواز کے زیر استعمال سرکاریءگاڑی برآمد کی لی، جس کے بعد گاڑی تحویل میں کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔

یاد رہے چیئرمین نیب جسٹس (ر ) جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس میں بلٹ پروف گاڑیوں کے کیس میں انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

کیس میں وزرات خارجہ اوراسٹیبلشمنٹ کے افسران بیان ریکارڈ کراچکے ہیں جبکہ نواز شریف، شاہد خاقان اور فوادحسن فواد کا بیان بھی لیا جا چکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں