تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

فلوریڈا کے شاپنگ مال میں گیس دھماکا، 20 افراد زخمی

نیویارک : امریکی شہر فلوریڈا کے شاپنگ مال میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلوریڈا کے مغربی علاقے پلانٹیٹن میں واقع شاپنگ مال میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ریسٹورنٹ مکمل تباہ ہوگیا۔

ہوٹل منہدم ہونے کی وجہ سے 20 افراد زخمی ہوئے جن میں سے دوکی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ حکام کے مطابق تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

شاپنگ مال میں کام کرنے والے الیکس کارور کا کہنا تھا کہ دھماکے کی آواز سُن کر ہم سمجھے کہ پوری عمارت ہی گر جائے گی کیونکہ آواز بہت زور دار تھی، ہر طرف چیخ و پکار سنائی دی ایسا لگ رہا تھا کہ اب ہماری دنیا ختم ہوچکی‘‘۔

پولیس ، ریسکیو اور فائر بریگیڈحکام نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ دھماکا گیس بھرنے کی وجہ سے ہوا۔

پولیس آفیسر چاویز گرانٹ کا کہنا تھا کہ ہم نے شاپنگ مال میں پھنسے ہوئے تمام افراد کو ریسکیو کرلیا جبکہ زخمیوں کو اسپتال بھی منتقل کردیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق جن زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا اُن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، بیشتر افراد عمارت گرنے کی وجہ سے زخمی ہوئے جبکہ دو جائے وقوعہ پر ہی کھڑے تھے جن کی حالت بہت تشویشناک ہے۔

Comments

- Advertisement -