تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

برہان وانی کی شہادت سے اب تک بھارتی فورسزنے 1ہزار20 کشمیریوں کوشہید کیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے برہان وانی کی شہادت کے بعد سے اب تک ایک ہزار 20 سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران 8 جولائی 2016 کو معروف نوجوان کشمیری رہنما برہان مظفروانی کی شہادت کے بعد سے اب تک ایک ہزار 20 کشمیریوں کو شہید کیا جن میں سے 70 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں کے دوران شہید کیا گیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے آج برہان مظفر وانی کے تیسرے یوم شہاد ت کے موقع پر جاری کیے جانے والے اعدادو شمار کے مطابق ان شہادتوں کی وجہ سے 91 خواتین بیوہ اور 205 بچے یتیم ہوئے۔

بھارتی فورسز کی جانب سے اس عرصے کے دوران پرامن مظاہرین کے خلاف بلیٹ گن اور آنسوگیس سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے 27 ہزار659 افراد زخمی ہوئے۔

بھارتی فورسز نے گھرو ں پر چھاپوں،محاصروں اور دیگر کارروائیوں کے دوران حریت رہنماﺅں اور کارکنوں سمیت 11ہزار 812 کشمیریوں کوگرفتارکیا۔ 8 جولائی 2016 سے اب تک بھارتی فوجیوں نے 3 ہزار304 رہائشی مکانوں کو تباہ کیا اور 9 سو 33 کشمیری خواتین کی بے حرمتی کی۔

بھارتی فوج نے جون میں 28 کشمیریوں کوشہید کیا، کشمیرمیڈیا سروس

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جون میں 28 کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -