اشتہار

اسرائیل کی حمایت پر عراقی ملکہ حسن کی شہریت منسوخ کرنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

بغداد : اسرائیل کی حمایت اور اورحماس کی مذمت پر عراقی ملکہ حسن سارہ کی شہریت منسوخ کرنے اور ملک سے نکال باہر کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عراق کی ملکہ حسن سارہ عیدان ان دنوں عراق کے عوامی، سیاسی اور ابلاغی حلقوں میں سخت تنقید کی زد میں ہیں۔

ان پر تنقید کی لہر حال ہی میں ان کی طرف سے اسرائیل کی پر جوش حمایت اور فلسطینی تنظیم حماس کی شدید مذمت کے بعد سامنے آئی اور سارہ کے مخالفین اور ناقدین نے ان کی  عراقی شہریت منسوخ کرنے اور ملک سے نکال باہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

- Advertisement -

عر ب ٹی وی کے مطابق سارہ عیدان نے سنہ 2017ءکی ایک تصویر دوبارہ پوسٹ کی تھی، جس میں اس نے اسرائیل کی حمایت کی تھی۔

اس ٹویٹ کے بعد سارہ نے لکھا کہ دو ہفتے قبل عراقی حکومت نے اقوام متحدہ میں میرے بیان کے بعد میری زبان بند کرنے کی کوشش شروع کی ہے، جیسا کہ مجھے اظہار رائے کا کوئی حق نہیں۔ اب یہ لوگ میری شہریت کے درپے ہیں، یہ ایک غیر انسانی اقدام ہوگا اور میں اب کھل کر بات بھی نہیں کرسکتی۔

سارہ عیدان نے چند روز قبل جنیوا میں ہونے والے انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں اسرائیل کی حمایت اور فلسطینی تنظیم حماس کی مخالفت اور اس کی پالیسیوں کی مذمت کی تھی۔

سارہ نے کہا تھا کہ عراقی حکومت مجھے تحفظ دینے کے بجائے مجھے قتل کی دھمکیاں دینے پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، میرا جرم صرف یہ ہے کہ ذرائع ابلاغ میں میری تصویر اسرائیل کی ملکہ حسن کے ساتھ شائع ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں