اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

اب 100 روپے کے کارڈ پر کتنا بیلنس ملے گا؟ موبائل صارفین کیلئے خوشخبری آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد  : سپریم کورٹ نےموبائل کمپنیوں کوایڈمنسٹریٹوچارجزکی وصولی سے روک دیا، صارفین کو 100 روپے کے کارڈ پر 76.94 کی بجائے 88.9 روپے ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے موبائل صارفین کو بڑا ریلیف دے دیا ، موبائل کمپنیاں اب موبائل صارفین سے ایڈمنسٹریٹو چارجز نہیں کاٹیں گی۔

سپریم کورٹ نے موبائل کمپنیوں کو صارفین سے ایڈمنسٹریٹو چارجز وصول کرنے سے روک دیا ہے ، موبائل کمپنیاں صارفین سے 10فیصدایڈمنسٹریٹو چارجز وصول کر رہی تھیں۔

- Advertisement -

عدالتی حکم کے بعد موبائل صارفین کو 100 روپے کے کارڈ پر 76.94 کی بجائے 88.9 روپے ملیں گے اور موبائل صارفین سے اب صرف 12.5 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس کٹے گا۔

 مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے موبائل فون کارڈز پر تمام ٹیکس بحال کردیے

یاد رہے 24 اپریل کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے موبائل فون کارڈ پرتمام ٹیکسزبحال کر تے ہوئے 12جون کوجاری حکم امتناع واپس لے لیا تھا، جس کے بعد موبائل کمپنیز نے موبائل کارڈ پر ٹیکس عائد کردیا تھا اور کہا تھا موبائل کارڈ پر 12.5 فی صد ایڈوانس ٹیکس کی کٹوتی ہوگی۔

واضح  رہے چیف جسٹس آف پاکستان نے 11 جون کو موبائل فون کارڈز پر وصول کئے جانے والے ٹیکسز معطل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کمپنیوں کو دو روز کی مہلت دی تھی۔ اس سے قبل سماعت میں سپریم کورٹ نے موبائل کارڈ ز پر کئی قسم کے ٹیکس پیسہ ہتھیانے کا غیر قانونی طریقہ قرار دیا تھا۔

چیف جسٹس کے حکم کے بعدموبائل کمپنیوں نے 100 روپے کے کارڈ پر 100 روپے کا بیلنس دینے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں