جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شوہر کو11 ماہ قید کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مقامی عدالت نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شوہر کو 11 ماہ قید اور ڈھائی لاکھ جرمانے کی سزا سنادی، جرمانے کی عدم ادائیگی پر چاہ ماہ مزید قید کی سزا کاٹنی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ امان اللہ بھٹی نے شمیم نامی خاتون کی درخواست پر سماعت کی، خاتون نے موقف اختیار کیا کہ اس کے شوہر راشد نے چھپ کر دوسری شادی کی، قانون کے مطابق دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینا ضروری ہے۔

خاتون کا کہنا تھا خاوند نے نہ صرف اسے دھوکا دیا بلکہ ملکی قوانین کی بھی خلاف ورزی کی لہذا عدالت کارروائی کرے۔

عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر راشد نامی شہری کو گیارہ ماہ قید اور ڈھائی لاکھ جرمانے کی سزا سنادی اور قرار دیا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر راشد کو چاہ ماہ مزید قید کی سزا کاٹنی ہوگی۔

مزید پڑھیں : دوسری شادی کے لیے مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری قرار

یاد رہے رواں سال مارچ میں لاہور کی مقامی عدالت نے بغیر اجازت شادی کرنے والے خاوند کو تین ماہ قید اور پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزاکا حکم سنا دیا، بیوی نے شوہر کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

خیال رہے گذشتہ ماہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے دوسری شادی کےلیےمصالحتی کونسل کی اجازت ضروری قرار دی تھی اور کہا تھا بیوی کی اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل انکار کر دے تو دوسری شادی پر سزا ہوگی۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں