لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں شدید بارش کے بعد سیف سٹیز اتھارٹی کا ہنگامی دورہ کیا، انھوں نے بارش میں پھنسی خواتین اور بچوں کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر محفوظ مقام پر پہنچایا۔
تفصیلات کے مطابق بارش کے بعد وزیر اعلی عثمان بزدار لاہور کے دورے پر نکل پڑے، انھوں نے شہر کے مختلف علاقوں کا جائزہ لیا اور ایک مقام پر بارش کے جمع پانی میں پھنسے افراد کو اپنی گاڑی میں بٹھا لیا۔
بارش میں پھنسے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب گاڑی خود ڈرائیو کر رہے تھے۔
وزیر اعلی نے شہر میں موسلا دھار بارش کے بعد نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا، عثمان بزدار نے خود گاڑی چلا کر شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا، اور بارش کے پانی میں پھنسی خواتین اور بچوں کو اپنی گاڑی میں لفٹ دی۔
[bs-quote quote=”لاہور کو پیرس بنانے کا دعویٰ کرنے والوں نے نکاسیٔ آب کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]
دریں اثنا، ایم ڈی علی عامر ملک اور چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی، وزیر اعلیٰ نے سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے نکاسی آب کا جائزہ لیا۔
عثمان بزدار نے ضلعی انتظامیہ اور واسا کو شہر سے فوری پانی نکالنے کی ہدایت کی، خیال رہے کہ لاہور کو پیرس بنانے کا دعویٰ کرنے والوں نے نکاسیٔ آب کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا۔
ادھر لاہور اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، جس سے نشیبی علاقے زیر آب آ چکے ہیں، شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں خراب ہو کر بند ہو گئیں، فلائٹ شیڈول متاثر اور 100 فیڈر ٹرپ کر گئے۔
وزیراعلی پنجاب کا لاہور شہر میں موسلا دھار بارش کے بعد نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ.وزیراعلی نے خودگاڑی چلاکرشہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا؛بارش کے پانی میں پھنسی خواتین اور بچوں کو اپنی گاڑی میں لفٹ دی
لاہور کوپیرس بنانے کا دعوی کرنے والوں نے نکاسی آب کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا pic.twitter.com/jD41kIO4np— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 16, 2019
ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث ٹرپ 86 میں سے 50 فیڈرز بحال کیے جا چکے ہیں، متاثرہ دیگر فیڈرز کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لکشمی چوک پر 250 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، پانی والا تالاب پر 213 ملی میٹر، فرخ آباد میں 203 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، سمن آباد میں 166، ایئر پورٹ پر 136، واسا ہیڈ آفس کے اطراف 144 ملی میٹر بارش ہوئی۔
ادھر وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے بھی پرانے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، وزیر قانون پنجاب نے بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کا جائزہ لیا، اس موقع پر انھوں نے عملے کو ہدایت کی کہ پانی کی نکاسی مکمل ہونے تک افسران اور عملہ فیلڈ میں رہیں۔