اشتہار

زخمی شخص کا پنجہ جڑ گیا، ڈاکٹرز بھی حیران

اشتہار

حیرت انگیز

بنکاک: تھائی لینڈ کے شہری کا ہاتھ مشین میں آکر بری طرح سے زخمی ہوا اور انگلیاں علیحدہ ہوئیں البتہ ڈاکٹر کی محنت سے اُس کا ہاتھ دوبارہ جڑ گیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے شہری کا ہاتھ پتھر پیسنے والی مشین میں آیا جس کے نتیجے میں  ایک انگلی کا کچومر بن گیا جبکہ پنجے کی  کی  ہڈیاں بھی ٹوٹیں اور  اور  انگوٹھے سمیت دو انگلیاں ہاتھ سے علیحدہ ہوئیں۔

خوفناک حادثے کے بعد متاثرہ شخص کو اسپتال منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹر نے اُسے فوری طور پر بے ہوش کیا اور پھر ایکسرے کیے۔

- Advertisement -

ڈاکٹرز نے ایکسرے کے بعد  آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا اور 13 گھنٹے کی طویل سرجری کے بعد زخمی شخص کی انگلیوں اور کلائی کی تمام ہڈیوں، بشمول نسوں اور پٹھوں کو جوڑ دیا البتہ پیچیدگی کی وجہ سے ڈاکٹر متاثرہ شخص کی شہادت کی انگلی کو نہ جوڑ سکے۔

ڈاکٹر ویچیٹ سیریٹا ٹامرونگ کی سربراہی میں ایک ٹیم نے طویل آپریشن کیا اور ناقابلِ یقین کو یقین بنا دیا۔ ٹیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مریض آپریشن سے خوش ہے مگر جب اُسے شہادت کی انگلی ضائع ہونے کا علم ہوا تو وہ افسردہ ہوگیا۔

ڈاکٹر ویچیٹ کا کہنا تھا کہ مجھے بہت افسوس ہے کہ ہم اپنی بھرپور کوشش کے باوجود بھی ایک انگلی نہ لگا سکے۔ اُن کا کہنا تھا کہ جب ہم نے مریض کو ابتدائی اور آپریشن کے بعد کا ایکسرے دکھایا تو وہ خوش ہوا اور اُسے احساس ہوا کہ جو کچھ بھی ہوگیا وہ کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔

ڈاکٹرز اور مریض خود بھی اس سرجری کو قدرت کا کرشمہ قرار دے رہے ہیں کیونکہ اب مریض کی انگلیوں میں خون کی روانی شروع ہوگئی، ایک ماہ بعد اُس کا ہاتھ کام کرنے لگے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں