اشتہار

پاکستان نے کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی کے لیے طریقہ کار طے کیا جارہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کو پاکستانی قوانین کے مطابق قونصلر رسائی دی جائے گی۔

- Advertisement -

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، کلبھوشن یادیو کو عالمی عدالت انصاف کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے، کلبھوشن کو اس کے حاصل حقوق سے متعلق بھی بتادیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں: عالمی عدالت انصاف: کلبھوشن یادو کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی عدالت میں بھارت کو شکست ہوئی تھی، ججز کے پینل نے پاکستان کے موقف کو درست قرار دیتے ہوئے کلبھوشن یادیو کی بریت کی درخواست مسترد کردی تھی۔

عالمی عدالت نے کلبھوشن یادیو کو بھارتی جاسوس ٹھہراتے ہوئے کہا تھا کہ کمانڈرکلبھوشن پاکستان کی تحویل میں ہی رہےگا، کیوں کہ کلبھوشن یادیو پرجاسو سی کا الزام ہے، البتہ ویاناکنونشن لاگو ہوگا، سزائے موت کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی، یادیو تک قونصلر رسائی دی جائے۔

مزید پڑھیں: عالمی عدالت کا کلبھوشن کو رہا نہ کرنے کا فیصلہ پاکستان کی بڑی جیت ہے، میجر جنرل آصف غفور

یاد رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ عالمی عدالت کا کلبھوشن کو رہا نہ کرنے کا فیصلہ پاکستان کی بڑی جیت ہے، ہماری قانونی ٹیم اور دفتر خارجہ نے بہترین کام کیا، سب خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو کلبھوشن کیس کی شکل میں بڑا سرپرائز مل گیا ہے، بھارت جھوٹ پر اصرار کے عمل اور پاکستان کے متعلق اپنے کردار پر غور کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں