جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

پنجاب میں نئے اضلاع اور تحصیلیں بنائی جائیں گی، سردار عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں نئے اضلاع اور تحصیلیں بنانے کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے، عوام کو پانی اور بجلی سمیت تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہاﺅس میں ملاقات کیلئے آنے والے فیصل آباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سروربھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار اراکین اسمبلی کی تجاویز، سفارشا ت اور مسائل خود نوٹ کرتے رہے۔وزیراعلیٰ نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو ان کے مسائل کے جلد حل اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

چار گھنٹے طویل ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ذاتی نمائش کے منصوبوں پر اربوں روپے کے وسائل برباد کئے۔ عوام سابق ادوار کے حکمرانوں کو یکسر فراموش کر چکی ہے۔نیا پاکستان بن رہا ہے اور بن کر رہے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فیصل آباد ڈویژن میں500 ترقیاتی منصوبوں پر152 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ فیصل آباد ڈویژن کیلئے مثالی ترقیاتی پیکیج دیا ہے۔ فیصل آباد میں واسا کو فعال بنایا جائے گا۔

انفراسٹرکچر ٹیکس کا جائزہ لے کر فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں نئے اضلاع اور تحصیلیں بنانے کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں نئے اضلاع اور تحصیلیں بنائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں