پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

ہاکی کی بحالی کے لیے ملک بھر میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کرانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین منظور جونیئر نے کہا ہے کہ ہاکی کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لانے کے لیے ملک بھر میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔

چئیرمین سلیکشن کمیٹی پاکستان ہاکی فیڈریشن  منظور جونئیر کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کافی عرصے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفتر آیا، جس کا مقصد آصف باجوہ کو سیکرٹری کا عہدہ سنبھالنے کی مبارک باد دینا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ باجوہ کے کام کرنے کا انداز مجھ سے ملتا ہے اس لئے چیف سلیکٹر کا عہدہ قبول کیا، آج پاکستان کی ہاکی ٹیم 17 ویں نمبر پر چلی گئی گے جو لمحہ فکریہ ہے، آصف باجوہ  سے ملاقات  میں ہم نے ہاکی بحالی کے لئے روڈ میپ تیار کرلیا۔

- Advertisement -

سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ میں تیس سال بعد ہاکی فیڈریشن آیا، اگر عہدہ لینا ہوتا تو پہلے بھی آسکتا تھا، آج جو لوگ تنقید کررہے ہیں وہی لوگ اصل میں ہاکی کی بربادی کے ذمہ دار ہیں۔۔

اُن کا کہنا تھا کہ اولمپک فورم کے ساتھ میں اب بھی کھڑا ہوں، ہم کوئی ذاتی ایجنڈا لے کر نہیں آئے بلکہ ہاکی بحالی کے لئے کام کرنا اصل مقصد ہے۔ منظور جونیئر نے بتایا کہ ہاکی کی بحالی کے لیے پورے ملک میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیے جائیں گے تاکہ باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت جن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا ان کی لیگ کروائی جائے گی، اسی طرح ٹیموں کا بیک اپ تیار کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں