جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ایشز سیریز کے اسکواڈ کا اعلان، جوفرا آرچیر کا نام بھی شامل

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے انگلش کرکٹر جوفرا آرچر کو ایشز سیریز کے اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ورلڈکپ کی شاندار کارکردگی کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی ایشز سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا۔ رواں برس برطانوی شہریت حاصل کرنے والے کیریبین فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر کو ایشز سیریز کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا، کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں شمولیت ورلڈکپ کی کارکردگی کا تحفہ ہے۔

انگلینڈ کے اسکواڈ کی قیادت جوئے روٹ جبکہ نائب کپتانی کے فرائض بین اسٹوکس انجام دیں گے، دیگر کھلاڑیوں میں رورے برنز، جوز بٹلر، اولی اسٹون، معین علی، سام کرن، کرس ووکس، جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچر، سٹورٹ براڈ، جو ڈینلی اور جونی بیئراسٹو شامل ہیں۔

یاد رہے کہ جوفرا آرچر نے 2016 میں ون ڈے میچز کا ڈیبیو کیا ، وہ اب تک 28 میچوں میں 131 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

قبل ازیں  آسٹریلیا کی ٹیم نے بھی ایشز سیریز کے اسکواڈ کا اعلان کیا جس کے مطابق کینگروز ٹیم چھ فاسٹ باؤلرز کے ساتھ میدان میں اترے گی ، اسکواڈ میں پیٹ کومنز، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، جیمز پیٹنسن، پیٹر سڈل اور مچل مارش، میتھیو ویڈ اور مارنوس لابوشانگ، نیتھن لائن، عثمان خواجہ، مارکوس ہیرس اور ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ یکم اگست سے شروع ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں