تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی ضمانت پر رہا

راولپنڈی: کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے سابق معاون  خصوصی عرفان صدیقی کو ضمانت منظور ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، عدالت نے عرفان صدیقی کو گزشتہ روز 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔

عرفان صدیقی کی جانب سے عبدالخالق تھند عدالت میں پیش ہوئے، مقامی مجسٹریٹ نے رہائی  کے لیے روبکار جاری کردی۔

[bs-quote quote=”عرفان صدیقی کو تیس ہزار ضمانتی مچلکوں پر رہا کیا گیا” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

اسسٹنٹ کمشنر مہرین بلوچ نے ان کی ضمانت لی جس کے بعد اسپیشل مجسٹریٹ نے تیس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض نواز شریف کے سابق معاون خصوصی کی ضمانت منظور کرلی۔

واضح رہے کہ عرفان صدیقی کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن کی جانب سے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کرایہ دار ایکٹ کی خلاف ورزی عرفان صدیقی نے نہیں کی بلکہ ان کے بیٹے نے مکان کرایے پر دیا تھا۔

دوسری جانب وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عرفان صدیقی کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ نواز شریف کے سابق معاون خصوصی عرفان صدیقی کو گزشتہ جمعے کی رات اسلام آباد سے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ نے عرفان صدیقی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں