اشتہار

معمر انڈونیشی شہری اہلخانہ کے ہمراہ حج کیلئے سعودیہ روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض :انڈونیشیا میں سعودی عرب کے سفیر عصام الثقفی نے عمر رسیدہ عازم حج کو فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے رخصت کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشن شہری130سالہ اوھی عیدروس سمری جکارتا کے ہوائی اڈے سوکارنو ہاٹا سے حج کے لیے روانہ ہو رہے تھے، اوھی سمری ان خوش نصیبوں میں شامل ہیں جنہیں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی دعوت پر حج کے لیے حجاز مقدس روانہ بلایا گیا ہے۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اوھی سمری اپنے چھ اہل خانہ کے ہمراہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوئے جہاں ان کا جدہ میں شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر استقبال کیا گیا۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عمر رسیدہ انڈونیشن شہری وہاں سے وہ مکہ معظمہ کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ مناسک حج ادا کریں گے۔

یاد رہے کہ جکارتہ میں سعودی عرب کے سفیر عاصم القرشی نے انڈونیشی بزرگ سے سفارتخانے میں ملاقات کرکے انڈونیشین بزرگ اور اس کے اہل خانہ کو رواں برس شاہی مہمان کے طور پر حج ادائی کی دعوت دی تھی۔

معمر انڈونیشین شہری اور اس کے اہل خانہ کی اس سال حج کی خواہش پر مبنی ویڈیو کلپ وائرل ہوتے ہی خادم الحرمین الشریفین کے جکارتہ میں سفارتخانے نے اگلے ہی روز بزرگ شہری کو سفارتخانے مدعو کیا تھا تاکہ مزید تفصیلات سے آگاہ ہوسکیں۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا میں اکثر شہری بیس سالوں سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے ترس رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں