اشتہار

ٹرمپ کو پچاس فیصد امریکی عوام نے نسل پرست قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا کی پچاس فیصد سے زائد عوام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نسل پرست قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی یونیورسٹی کی جانب سے سروے کروایا گیا جس میں 51 فیصد افراد نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نسل پرست ہیں جبکہ 49 فیصد لوگوں نے اس بات کی مخالفت کی۔

سروے میں حصہ لینے والی 59 فیصد خواتین نے کہا کہ ٹرمپ نسل پرست ہیں جبکہ 41 فیصد مردوں نے بھی امریکی صدر کو نسل پرست قرار دیا۔

- Advertisement -

دوسری جانب ٹرمپ نے سروے پر ردعمل دیتے ہوئے کاہ کہ ’’افریقی اور امریکی شہریوں کی تنقید کوئی نئی بات نہیں بلکہ یہ سب حکمت عملی کے تحت کرایا گیا، میں نے کبھی کسی پلان کے تحت کسی سے نفرت نہیں کی بلکہ مجھے تو خود نفرت کا نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: دنیا کا سب سے کم نسل پرست ہوں، ٹرمپ کا دعویٰ‌

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میری حکمت عملی نسل پرستانہ نہیں بلکہ لوگوں میں محبتیں تقسیم کرنے والی ہے، سروے میں حصہ لینے والے امریکی عوام کو گمراہ کر کے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صدر ٹرمپ سیاہ فام امریکیوں کو گندگی کہہ کر مخاطب کر چکے ہیں جبکہ انہوں نے بالٹی مور شہر سے منتخب ہونے والے رکن کے خلاف بھی نسل پرستانہ بیان دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں