جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ ٹچ کے لیے مختص رن وے کا حصہ خراب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ ٹچ کے لیے مختص رن وے کا حصہ خراب ہو گیا ہے، جس کی مرمت کے لیے انتظامیہ نے ہیڈ کوارٹر سے اجازت طلب کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ایئر پورٹ انتظامیہ نے ہیڈ کوارٹر کو خط میں طیاروں کے اترتے وقت کے رن وے کے مخصوص حصے کے خراب ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

خط لاہور ایئر پورٹ منیجر کی جانب سے لکھا گیا، خط کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ رن وے کا متاثرہ حصہ طیاروں کا لوڈ اٹھانے کے قابل نہیں رہا۔

خط کے مطابق 36 آر اور 18 ایل نامی مرکزی رن وے کے مسلسل استعمال سے کچھ حصہ خراب ہو گیا ہے۔ خط میں ٹینگو نامی ٹیکسی وے کے قریب حصے کی مرمت کے لیے ہیڈ کوارٹرز سے اجازت طلب کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  لاہور ایئرپورٹ کے بعد کراچی ایئرپورٹ کا اسکینر بھی خراب ہونے کا انکشاف

ایئر پورٹ منیجر کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ ایل مرکزی رن وے مختص دن اور ٹائمنگ میں دستیاب نہیں ہوگا، ائیر بس 300 اور بوئنگ 777 طیاروں سے کم وزن کے طیارے 36 ایل رن وے استعمال کریں گے۔

مراسلے کے مطابق سیکنڈری رن وے کو مرمتی کام کے دوران استعمال کیا جا سکے گا، ایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ رن وے 15 منٹ میں استعمال کے لیے دستیاب ہو سکے گا، جب کہ رن وے کی مرمت کے دوران فضائی آپریشن متاثر نہیں ہوگا۔

مراسلے میں کہا گیا کہ رن وے کا مرمتی کام 5 دن کے اندر مکمل کیا جائے گا، مرمتی کام مختص دنوں میں مخصوص اوقات کار میں جاری رہے گا۔

دریں اثنا، ذرایع نے کہا ہے کہ سی اے اے ہیڈ کوارٹرز کا نوٹم جاری ہوتے ہی مرمتی کام کا فوری آغاز ہوگا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں