اشتہار

والدین بچوں کو ان کے خواب پورا کرنے سے نہ روکیں، اداکارہ مایا علی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے والدین سے کہا ہے کہ اپنے بچوں کو ان کے خواب پورے کرنے سے نہ روکیں وہ جو کرنا چاہتے ہیں انہیں کرنے دیں تاکہ زندگی کے کسی مقام پر انہیں اپنے خواب پورے نہ ہونے کا دکھ نہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ مایا علی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ کیریئر کی ابتدا میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا اور لوگ کہتے تھے کہ مایا کو اداکاری نیہں آتی یہ کیا کام کرے گی تاہم بعد میں لوگوں نے میرے کام کو پسند کیا۔

[bs-quote quote=”شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تو والد بہت ناراض تھے، 8 سال تک مجھ سے بات نہیں کی” style=”style-8″ align=”left” author_name=”مایا علی”][/bs-quote]

- Advertisement -

اداکارہ مایا علی نے کہا کہ شوبز میں کام کرنے کے فیصلے کی وجہ سے ان کے والد بہت خفا تھے اور 8 سال تک ان سے بات تک نہیں کی، میں والد سے بات کرنے کی کوشش کرتی تھی لیکن وہ جواب نہیں دیتے تھے اور یہ چیز مجھے بہت تکلیف دیتی تھی۔

مایا علی نے کہا کہ برسوں تک ناراض رہنے کے بعد میرے والد بھی میری اداکاری کے معترف ہوگئے تھے اور وفات سے چھ ماہ قبل انہوں نے بالآخر مجھ سے بات کی اور میرے ایوارڈ نہ جیتنے پر مجھے حوصلہ دیا اور کہا کہ کوئی بات نہیں آئندہ سال تم ایوارڈ ضرور جیتو گی اور ایسا ہی ہوا میں ایوارڈ تو جیت گئی لیکن اس وقت میرے والد انتقال کرچکے تھے۔

انہوں نے اداکارہ ماہرہ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا وہ ماہرہ ان کی پسندیدہ اداکارہ ہیں اور خوش ہیں کہ بڑی عید پر ان کی ماہرہ کی اور دیگر اداکاروں خی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں اور ہماری انڈسٹری ترقی کی منازل طے کررہی ہے۔

یاد رہے کہ عید الاضحی پر اداکارہ مایا علی، شہریار منور اور ماہرہ خان کی فلم پرے ہٹ لو ریلیز ہورہی ہے جس کے گانے مداحوں میں پہلے ہی مقبول ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں