اشتہار

آئین میں تبدیلی سے کشمیر ہاتھ سے نکل جائے گا، کانگریس کا انتباہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر کانگریس نے حکمران جماعت بی جے پی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آئین میں تبدیلی سے کشمیر ہاتھ سے نکل جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت آئین میں ترمیم کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا چاہتا ہے جس پر اپوزیشن جماعت نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

کانگریس کا کہنا ہے کہ کشمیر میں فوج بڑھانے، یاتریوں اور سیاحوں کو روکنے سے خوف بڑھا ہے، جبکہ اب آئین میں تبدیلی سے کشمیر ہاتھ سے نکل جائے گا۔

- Advertisement -

کانگریس نے انتباہ کیا ہے کہ دفعہ35 اے اور 370ختم کرنے کا منصوبہ انتہائی خطرناک ہے، کشمیر کی آئینی حیثیت سے انحراف غلط ثابت ہوگا۔

کانگریس پارٹی کی پالیسی اور پلاننگ گروپ نے حکمران جماعت کو خبردار کیا ہے، پالیسی اور پلاننگ گروپ کے سربراہ سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ ہیں۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ دفعہ 35A کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ کے ذریعے آگ سے کھیلنے سے باز رہے کیوں کہ بھارت کا یہ اقدام پورے مقبوضہ علاقے میں زبردست عوامی مزاحمت کا باعث بن سکتا ہے۔

بھارت آگ کے ساتھ مت کھیلے، مفتی اعظم مقبوضہ کشمیر کا انتباہ

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر بڑی پیمانے پر زیر گردش اس حکمنامے سے ان خدشات کو فروغ ملا ہے کہ بھارت دفعہ 35Aجس کے تحت جموں وکشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل ہے کو منسوخ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں