اشتہار

امریکا نے جواد ظریف پر سپاہ پاسداران سے ملی بھگت کا الزام لگا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن :امریکا نے الزام عاید کیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ماتحت وزات خارجہ اور ایرانی رضا کار فورس سپاہ پاسداران انقلاب ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی سائبر ٹیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزارت خزانہ کے پاس جواد ظریف اور ان کی وزارت کے پاسداران انقلاب کے ساتھ ملی بھگت کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔

امریکی سائبرٹیم کا کہنا تھا کہ ایرانی وزارت خارجہ انتخابات پر اثر انداز ہونے کی سرگرمیوں میں حصہ لیتی ہے اور پاسداران انقلاب کے مفادات کے لیے کام کرتی ہے۔

- Advertisement -

ایرانی وزارت خارجہ نے ایک دوسرے ملک کے ججوں کو رقوم دے کر سپاہ پاسداران کی القدس بریگیڈ کے گرفتار جنگجوﺅں کو رہا کرایا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کو بھی بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان پر اقتصادی پابندیاں عاید کر دی تھیں۔

امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچن کا کہنا ہے کہ جواد ظریف سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں اور وہ دنیا میں آیت اللہ خامنہ ای کے ترجمان ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں