اشتہار

کلسٹربم کا استعمال انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، وزیرخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کلسٹربم کا استعمال انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، حالات کو جان بوجھ کر بگاڑا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایل او سی پر کلسٹر ٹوائے بم کے استعمال پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو میں کہا
بھارت کلسٹربموں سے شہریوں اور نہتے افراد کونشانہ بنا رہا ہے، یہ اقدام انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی نئی کمک بھجوائی جارہی ہے، راشن محفوظ کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کوخط لکھے ہیں۔

بھارت کلسٹربموں سے شہریوں اورنہتے افرادکونشانہ بنا رہا ہے

- Advertisement -

شاہ محمود قریشی نے کہا افغانستان میں امن عمل نازک مرحلےمیں داخل ہوچکاہے، مجھے اس امن عمل میں مداخلت کاخدشہ تھااورہے، امریکا اور اقوام متحدہ کواس صورتحال پرخاموش نہیں رہناچاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں شہری اب مظالم کے خلاف کھڑا ہوگیا ہے، ٹرمپ نزاکت سمجھتے ہوئے ثالثی کی پیشکش کرتے ہیں، افغانستان سے مذاکرات ایک نازک مرحلےمیں داخل ہیں، خطے کے امن اواستحکام کے خلاف بڑی سازش دکھائی دے رہی ہے۔

کشمیر میں بھارتی جارحیت اس کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے

وزیر خارجہ نے کہا بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو ، کل بھی بھارتی مظالم پر خط لکھا ہے ، اقوام عالم کو بھارتی مظالم پر آواز بلند کرنا ہوگی ، کشمیر میں بھارتی جارحیت اس کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں تشویش ہےکہ حالات کوجان بوجھ کربگاڑاجارہاہے، ہم چاہتےہیں کہ امن وامان رہے،خطہ ایدونچرزم کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ زلمے خلیل زاد کے دورے کا مینڈیٹ افغانستان میں امن ہے، زلمے خلیل کو افغان امن کو لاحق خطرات سےمتعلق آگاہ کیا ہے۔

ہم چاہتےہیں کہ امن وامان رہے،خطہ ایدونچرزم کا متحمل نہیں ہوسکتا

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ چنددن میں ایک اورامریکی وفدپاکستان آرہاہے، آنے والے امریکی وفد سے بھی اپنے خدشات کا اظہار کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں