اشتہار

گن کلچر کے خلاف امریکہ میں مہم ، پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے نام

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : پاکستانی طالبہ سبیکاشیخ موت کےبعدبھی امریکی بچوں کوبچانےکیلئےامید کی کرن بن گئیں، ٹیکساس میں فائرنگ سےجاں بحق طالبہ سبیکاشیخ  کے نام سےگن کلچرکےخلاف قانون سازی کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی تاریخ میں پہلی بار اسلحے کی خریداری سے لے کر اسلحہ کے استعمال کےحوالے سے قانون سازی ہو رہی ہے ۔

تین بلوں کےمطابق اسلحہ خریدنے والے ہر شخص کی تمام معلومات آن لائن ڈیٹا بیس میں موجود ہوں گی ، اسلحہ خریدنے کے لائسنس کے لیے درخواست کنندہ کا مجرمانہ ریکارڈ اورذہنی صحت کاجائزہ لیا جائے گا اور اسلحے کی ملکیت تبدیل کرنے کی صورت میں نئے مالک پر بھی یہ قوانین لاگو ہوں گے۔

- Advertisement -

ان قوانین کو متعارف کروانے کی جدوجہد کرنے والی کوئی اور نہیں سبیکا کی کزن شیہرا جلیل ہیں، جن کا تعلق کراچی سے ہے۔

مزید پڑھیں : امریکا، اسکول میں فائرنگ 10 افراد ہلاک، حملہ آور گرفتار

شہیرا پر امید ہیں کہ ہاؤس آف جوڈیشری کمیٹی کے بعد یہ بل کانگریس میں بھی منظور ہوجائےگا۔

یاد رہے مئی 2018 میں امریکی ریاست ٹیکساس میں شہرہوسٹن کے سانٹا فے ہائی اسکول میں طالبعلم کی فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ سمیت 10 طالبعلم جاں بحق ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں