جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

وفاقی وزیر مراد سعید نے حاصل بزنجو کو "رانگ نمبر” قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے حاصل بزنجو کو "رانگ نمبر” قرار دے دیا.

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نے حاصل بزنجو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں ایک گھنٹے پہلے تک یقین تھا کہ جیت جائیں گے، مگر ان کا اندازہ غلط نکلا.

مراد سعید نے کہا کہ اگر وہ جیت جاتے، توجمہوریت کی فتح ہوتی، ہار گئے توا داروں کو نشانہ بنایا، جو افسوس ناک ہے، پیپلز پارٹی کو ماضی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ سنجرانی منتخب ہوئے، توبلاول نےمٹھائیاں کھلائی تھیں۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر غلام سرورخان نے بھی حاصل بزنجو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان پرغداری کا مقدمہ ہونا چاہیے، سینٹ میں کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی.

انھوں نے کہا کہ چودہ سینیٹرز نے وفاق کے خلاف تحریک کو ناکام بنا دیا، جہانگیر ترین کا بھی کوئی کردارنہیں تھا۔

خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو خلاف توقع ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا. اکثریت میں ہنوے کے باوجود اپوزیشن صادق سنجرانی کو ہٹانے میں یکسر ناکام رہی.

تحریک عدم اعتماد کے حق میں‌ صرف 50 ووٹ پڑے، جس کی وجہ سے تحریک رد کر دی گئی.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں