کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے قربانی کی غرض سے لائے گئے بچھڑوں کی تصاویر شیئر کردیں۔
تفصیلات کے مطابق ذوالحج کا چاند نظر آنے کے بعد فرزندان اسلام ذبیحہ کے لیے جانور خریدنے کا انتظام کررہے ہیں اور ہر شخص اپنی استطاعت کے مطابق قربانی میں حصہ ڈال رہا ہے۔
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں بھی ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں خریدوفروخت عروج پر پہنچ گئی اور لوگ جانوروں کی خریداری کے لیے وہاں کا رخ کررہے ہیں۔
Tayyariyan mukammal hain..
Stage set hai.. Eid_e_Qurban Ka intizar
Qurban hone ko hamarey bachrey bhi tayyaar aur beytaab hain
Allah tala sab ki qurbani aur tayyariyan qubool farmaye. pic.twitter.com/5EXTGnddAe
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) August 3, 2019
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے دو بچھڑوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’تیاریاں مکمل ہیں، اسٹیج تیار ہے، عید قرباں کا انتظار ، ہمارے بچھڑے بھی قربان ہونے کے تیار اور بے تاب ہیں۔ سرفراز احمد نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام لوگوں کی قربانیاں اور تیاریاں قبول فرمائے‘‘۔
سرفراز احمد قربانی کے جانور مویشی منڈی سے خرید کر نہیں لائے بلکہ انہوں نے یہ گزشتہ برس خرید کر انہیں فارم پر دے دیا تھا جہاں اُن کی پرورش ہوئی، اسی طرح وہ آئندہ سال کے لیے بھی بچے خرید کر فارم پر دے دیں گے۔
Mashallah 2019❤️. Edit by @phatymahahmed @Ranacattle pic.twitter.com/JsM8XOKyCJ
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) August 3, 2019