جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل ڈیویلپمنٹ کونسل کا اجلاس آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل ڈیویلپمنٹ کونسل کا اجلاس آج ہوگا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعظم آزاد جموں کشمیر اور پانچوں وزیراعلیٰ بھی شریک ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ڈیویلپمنٹ کونسل کا اجلاس آج بروزجمعرات طلب کرلیا ہے، اجلاس کی صدارت وزیر اعظم خود بطور چیئرمین کونسل کریں گے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعظم آزاد جموں کشمیر، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت پانچوں وزرائےاعلیٰ، وزیرخارجہ اور مشیرخزانہ بھی شریک ہوں گے۔

اس کے علاوہ وزیر منصوبہ بندی اور مشیرتجارت بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ
اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور ملکی معیشت کی بحالی کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

اس کے علاوہ قومی ترقیاتی کونسل میں مختلف منصوبوں پربھی مشاورت ہوگی، قومی ترقیاتی کونسل سرمایہ کاری سےمتعلق پیشرفت کا بھی جائزہ لے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے13 جون کو نیشنل ڈیویلپمنٹ کونسل قائم کی تھی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق وزیرخزانہ اسد عمر بھی کونسل کے ممبر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں