اشتہار

بحیرہ عرب اورخلیج بنگال سے مون سون کا سسٹم آج پاکستان میں داخل ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بحیرہ عرب اورخلیج بنگال سےمون سون کاسسٹم آج پاکستان میں داخل ہوگا ، جس کے باعث پنجاب کے مختلف شہروں سمیت کراچی اور سندھ کے کئی علاقوں میں موسلادھاربارش متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے موسم کا انتباہ جاری کردیا ہے ، بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سےمون سون کا سسٹم آج پاکستان میں داخل ہوگا ، جس کے باعث پنجاب کےمختلف شہروں میں موسلادھاربارش متوقع ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں نو سےگیارہ اگست تک تیزبارشوں کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں سے لاہور،پشاور، راو لپنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا،فیصل آباد کےنشیبی علاقے زیرآب آنےکاخدشہ ہے جبکہ مقامی دریاؤں اوربرساتی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعہ سےشروع ہونے والی بارش چار دن جاری رہ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں : جمعےکی رات سےکراچی میں موسلادھار بارش کاامکان، اربن فلڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کے لئے مون سون کے دوسرے اسپیل کا الرٹ بھی جاری کردیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ اتوار کو کراچی میں اربن فلڈ کی صورتحال پیداہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گذشتہ روزشمال خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ شمال مشرق بھارت کی جانب بڑھ گیا، ہوا کا کم دباؤ 9 اگست کی شام بھارتی گجرات کے علاقے میں پہنچ جائےگا، جس کے باعث 9 سے 11 اگست کے دوران تھر، میرپور خاص، ٹھٹھہ اور بدین میں بارش ہوسکتی ہے جبکہ کراچی میں10 اگست کی دوپہر یا شام بارش کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں