تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

امریکا، حجاب پہننے والی خواتین پر قاتلانہ حملہ

لاس اینجلس: امریکا کے شہر پٹسبرگ میں باحجاب خواتین پر چاقو بردار شخص نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹسبرگ کے علاقے میں مشتعل شخص نے خریداری کر کے واپس جانے والی باحجات خواتین پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دونوں خواتین شدید زخمی ہوئیں۔

دونوں زخمی خواتین کو اسپتال منتقل کیا گیا البتہ اس دوران ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں جبکہ دوسری کو ڈاکٹرز بچانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

حکام کے مطابق گارڈ گرو سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ شخص نے خواتین پر حملہ کیا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم نے کئی دکانوں کو بھی لوٹنے کی کوشش کی۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ اُس نے گزشتہ روز بھی دو لوگوں کو حملہ کر کے قتل کیا جن میں ایک سیکیورٹی گارڈ بھی تھا۔ سانتا انامی شخص نے ملزم کی گرفتاری میں پولیس کی معاونت کی۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں