جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

مودی سرکار کو حریت پسندوں کے آگے ہتھیار ڈالنا ہوں گے، فروس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی اقدام کے بعد ثابت ہوگیا کہ ملک کے قائدین کا دو قومی نظریہ درست تھا، مودی سرکار کو حریت پسندوں کے سامنے ہتھیار ڈالنا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی جس کے اختتام پر معاونِ خصوصی برائے اطلاعات نے خطاب بھی کیا۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں ، وزیراعظم کاپیغام ہےقوم عیدپرکشمیریوں کی قربانی یادرکھیں،آج ثابت ہوگیا ملک کے قائدین کا دو قومی نظریہ درست تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ نریندر مودی دہشت گردی کا اصل چہرہ ہے، حق خودارادیت کے مطالبے پر بھارت کشمیریوں پرمظالم ڈھا رہا ہے مگر اب وقت شروع ہوگیا کہ مودی سرکار کو حریت پسندوں کے سامنے ہتھیار ڈالنا ہوں گے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ مظلوم کشمیریوں کاخون ضرور رنگ لائے گا، وزیراعظم عمران خان ہرفورم پرکشمیرکامقدمہ لڑرہےہیں۔

قبل ازیں فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ 9 لاکھ قابض فوج کشمیریوں کے حق کو دبا نہیں سکتی، مذہبی شعائر اور عبادات سے روکناسیکولر بھارت کی موت کے مترادف ہے، عالمی برادری فوری طور پر بھارتی انتہا پسندی کو روکے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی قربانیاں عظیم ہیں ہم اُن کو سلام پیش کرتے ہیں، جذبہ اورنصب العین سےوابستگی بھارت کو شکست دے چکی ہے،کشمیریوں کی حمایت ، اصول اور جمہوریت کی حمایت ہے۔ معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی آزادی تک اُن کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، کشمیر سے ہمارا رشتہ لا الہ الا اللہ کے ابدی پیغام پر مبنی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں