جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کشمیر کی جہدوجہدِ آزادی فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکی، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر کی جہدوجہد آزادی فیصلہ کن موڑ پر پہنچ گئی۔

پیرس میں نمائندہ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مودی کے اقدامات سے بھارت دنیا میں مزید تنہا ہوگا، اب وہاں کے عوام کی رائے مودی سے بالکل علیحدہ ہوگئی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ غیرجانبدار ممالک بھی کشمیر کے معاملے پر اب بھارت اور مودی کے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں جبکہ پرعزم کشمیریوں کی جدجہد بھی فیصلہ کن موڑ رپ پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر نے گزشتہ دنوں بھارتی فوجیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں تعیناتی سے انکار کردیں، بعد ازاں ایک اور بھارتی ریٹائرڈ فوجی کو ایک ٹویٹ کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ  ہم جوکرسکتےہیں آپ کے تصور سے باہر ہے، بھارتی اقدام کے خلاف بطورقوم ہمارا صبر جواب دے رہا ہے، آپ کی بے وقوفی اب مزید برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: فواد چوہدری کا ریٹائرڈ بھارتی میجر کو منہ توڑ جواب

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریٹائرڈ بھارتی میجر کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ بھارتی اسٹیبلشمنٹ کوآرایس ایس،نازی لیڈرشپ کوعقل دینی چاہیئے۔

اس سے قبل فواد چوہدری کا کہنا تھا بھارت کشمیر کےعلاقوں پر اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے، کشمیریوں کے دلوں میں تو پاکستان رہتا ہے، کشمیریوں کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے، پاکستان امن کے قیام کے لیے برسرپیکار ہے، وزیراعظم نے کہا تھا بھارت ایک قدم بڑھے پاکستان دو قدم بڑھے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ کیسے وہ لہو رائیگاں جانے دیں جو ہم نے کشمیر کے لیے بہایا، کشمیرکے لیے جنگیں لڑیں، چوتھی کے لیے بھی تیار ہیں، جنگ ہوئی تو پاکستان کابچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں