اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے ورلڈ بینک کے پاکستان میں تعینات کنٹری ڈائریکٹر پچامٹو الانگو نے ملاقات کی اس دوران ملکی معاشی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات وزارت تجارت میں ملاقات کی، ملک میں کاروبار کے ماحول میں بہتری لانے کے حوالے سے ریگولیٹری اور انسٹی ٹیوشنل ریفارمز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار بڑھانے کے لئے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے موجودہ حکومت کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ملک میں معاشی اور سماجی ترقی کے لئے ورلڈ بنک کے کردار کو سراہاہ اور کہا کہ معیشت کے مختلف شعبوں میں ورلڈ بنک کی ٹیکنیکل اور فنانشل معاونت قابل تعریف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کاروباری ریفارمز سے ملک کی انڈسٹریل اور کمرشل صلاحیت بڑھے گا، حکومت ملکی برآمدات کو بڑھانے، سرمایہ کاری کے فروغ، انسٹی ٹیوشنل ریفارمز، معیشت کی ڈاکیومینٹیشن اور کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لئے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ورلڈ بنک کے کنٹری ڈائریکٹر کو ملک میں نئے متعارف کرائے جانے والے ریگولیٹری گلوٹین پروگرام کے حوالے سے بھی بتایا۔ اس پروگرام کے تحت تجارتی طریقہ کار مزید آسانیاں پیدا ہونگی۔