اشتہار

وزیر اعظم کا بے نامی جائیدادوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے بے نامی جائیدادوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا.

تفصیلات کے مطابق ملک بھرکے ڈپٹی کمشنرز، ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے سربراہوں کو اہم ذمے داری سونپ دی گئی.

ڈی سیز، ڈویلپمنٹ اتھارٹیزکو بے نامی جائیدادوں کی نشان دہی کرنے کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے.

- Advertisement -

وزیر اعظم کی جانب سے ایک ماہ میں بے نامی جائیدادوں کی نشان دہی کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں.

حکومتی مراسلے کے مطابق تمام افسران 30 ستمبرتک اپنی رپورٹ چیئرمین ایف بی آرکو بھجوانے کے پابند ہیں. وزیر اعظم آفس کو بھی اس رپورٹ کی نقل بھیجی جائے گی.

مزید پڑھیں: ایف بی آر کا بے نامی جائیدادوں کے مالکان کو نوٹس بھجوانے کا فیصلہ

اس ضمن میں وزیر اعظم نے واضح کیا کہ بےنامی جائیدادوں کی نشان دہی کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ بے نامی جائیدادوں کی نشان دہی کے لئے صوبائی حکومتیں متحرک کردارادا کریں.

خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے حکومت سنبھالنے کے بعد بے نامی جائیدادوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے جامع اقدامات کیے اور اس ضمن میں قانون سازی کی گئی.

اب وزیر اعظم کی جانب سے ایسی تمام جائیدادوں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے.

Comments

اہم ترین

مزید خبریں