تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

گھر کی سیڑھیوں پر کھیلنے والا ’’جن‘‘ کا بچہ، ویڈیو دیکھیں

پراسرار مخلوق کی موجودگی کا سُن کر انسان کے اوسان خطا ہوجاتے ہیں، اسی طرح گزشتہ دنوں سی سی ٹی وی ریکارڈنگ میں ایک ایسا منظر سامنے آیا جسے دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔

امریکی شہری نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے دکھایا کہ گھر میں لگے ہوئے کیمرے میں پراسرار مخلوق کا بچہ نقل و حرکت کررہا ہے اور اُس کی موجودگی ویڈیو میں نظر بھی آرہے ہیں۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’’جن کے بچے‘‘ کی چہل قدمی کے دوران بلی بیٹھی ہے اور وہ دائیں ہاتھ سے داخل ہوا جبکہ غائب ہونے سے قبل بلی نے فلور پر بہت زیادہ پریشانی کا شکار بھی نظر آئی۔

یہ ویڈیو بھی دیکھیں: سنگاپور: ہائی وے پر پراسرار مخلوق، ویڈیو وائرل

جوئی نولان نامی صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’یہ 8 اگست 2019 رات 12 بج کر 54 منٹ کی ویڈیو ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پراسرار شخص باروچی خانے کے قریب سے گزر رہا ہے‘‘۔

ویڈیو دیکھنے والے صارفین نے دعویٰ کیا کہ یہ جن کا بچہ ہے جبکہ کچھ کو یہ لڑکی اور کتا بھی محسوس ہوا۔

ایک صارف نے جوئی سے پوچھا کہ کیا اُن کی فیملی میں کسی کا گزشتہ دنوں انتقال ہوا؟ کیونکہ اس طرح کے واقعات اُسی صورت ہوتے ہیں۔  جوئے نے جواب دیا کہ ’’کسی کا انتقال نہیں ہوا البتہ اس گھر کی ایک تاریخ ہے اور ہم پہلے بھی پراسرار مخلوق کی موجودگی محسوس کرچکے ہیں‘‘۔

ویڈیو دیکھیں

Comments

- Advertisement -