گانچھے: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مودی سرینگر سے کرفیو ہٹا کر دیکھے، خود ہی حقیقت سامنے آجائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے کے شہر خپلو کے شاہی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں گجرات کے قسائی سے کہتا ہوں، اگر تم جہموری لیڈر ہو تو سرینگر سے کرفیو ہٹا کر دیکھو۔
انھوں نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ جتنے قرض پاکستان پیپلز پارٹی نے پانچ سال میں نہیں لیے، اتنےحکومت نے ایک سال میں لے لیے ہیں۔
مزید پڑھیں: بلاول بھٹو سیاچن بارڈر پر مودی کو للکار رہا ہے
ان کا کہنا تھا کہ بے نظیربھٹو پہلی وزیراعظم تھیں، جو سیاچن پہنچیں، ذوالفقارعلی بھٹونے گانچھے کو ضلع کا درج دیا، میں آج یہاں آکربےحدخوشی محسوس کررہا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے بعد کسی وزیراعظم نے یہاں کا دورہ نہیں کیا، صرف شہید بھٹو نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا تھا۔ بھٹونےآپ کے لئےغربت ختم کرنے کے لئے سبسڈی کا اعلان کیا۔