اشتہار

نیب کراچی نے عاطف زمان سے انکوائری کے لیے کمر کس لی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نیب کراچی نے مرید عباس قتل کیس کے مرکزی ملزم عاطف زمان سے انکوائری کے لیے کمر کس لی.

ترجمان نیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عاطف زمان کے خلاف ڈی جی نیب کراچی کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے.

چیئرمین نیب نے ملزم عاطف زمان کے خلاف انکوائری کا حکم جاری کیا، متاثرہ افراداور پولیس کی شکایت پر کارروائی کی ہدایت کی گئی.

- Advertisement -

ترجمان نیب کے مطابق عاطف زمان جعلی کاروبارکے نام پرمرید عباس و دیگرافراد کو لوٹنے میں ملوث ہے.

خیال رہے کہ دو ماہ قبل ملزم عاطف زمان نے پیسوں کی تنازع پر اینکر مرید عباس اور مشترکہ دوست خضر حیات کو قتل کر دیا تھا.

مزید پڑھیں: مرید عباس قتل کیس : دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے پر وکیل صفائی کے دلائل طلب

جب پولیس ملزم کو گرفتار کرنے پہنچے، تو اس نے خود کو گولی مار لی، مگر طبی مدد ملنے کے بعد وہ بچ گیا.

اس کیس نے ملک بھر میں‌ کھلبلی مچا دی اور کروڑوں کے فراڈ کا انکشاف ہوا، جس میں میڈیا انڈسٹری سمیت مختلف شعبوں کی اہم شخصیات کا پیسہ لگا ہوا تھا.

ابتدا میں اپنے جرم کا اعتراف کرنے والے عاطف زمان نے بعد ازاں عدالت میں کیس لڑنے کا فیصلہ کیا تھا.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں