جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

زرداری کے پانچ ہزار اکاؤنٹس نکلے ہیں، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف اور اُن کی صاحبزادی ذرائع آمدن بتادیں تو رہا ہوجائیں گے، آصف زرداری کے پانچ ہزار اکاؤنٹس نکلے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف، زرداری اوربچوں سےجھگڑا پیسےواپس کرنےکاہے، یہ لوگ پلی بارگین کی طرف چلےجائیں تومعاملہ خود بہ خود حل ہوجائےگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بچے اپنے ابوؤں کو بچانےکے لیے تو تیار مگر پیسےدینےکوتیارنہیں، اصل جھگڑا اب پیسوں پر ہے، دونوں نے بچوں کوپیسے دینے پر راضی کرلیا تو معاملہ حل ہوجائےگا، نوازشریف کااصل مسئلہ ہےکہ پیسےحسن،حسین لیکربیٹھےہیں، اگر وہ واپس کردیا جائے تو معاملہ حل ہوجائے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کےخلاف مضبوط شواہد ہیں،بینکنگ ٹرانزیکشنز ہیں، آصف زرداری کے5ہزاراکاؤنٹس  نکلے ہیں، اس کی مبارک باد مسلم لیگ ن کو دینا چاہیے کیونکہ اُس وقت کے وزیرداخلہ چوہدری نثار نے تحقیقات شروع کرائیں تھیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں پناہ گاہوں کانظام کامیابی سےچل رہا ہے، گمشدہ بچوں کا ڈیٹا موبائل ایپ پرموجودہے، ہم ساری چیزوں کو اسٹریم لائن کررہے ہیں کیونکہ احساس پرمبنی معاشرےہی ترقی کرتےہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں