اشتہار

متحدہ عرب امارات، پولیس نے آدھے گھنٹے میں بچہ تلاش کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

ابو ظبی: متحدہ عرب امارات کی ریاستی پولیس نے آدھے گھنٹے کے اندر گمشدہ بچے کو تلاش کر کے والدین کے حوالے کردیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایشیا سے تعلق رکھنے والے والدین نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ اُن کا بیٹا گھر (الحمدیہ) سے اتوار کی دوپہر 1 بج کر 30 منٹ سے لاپتہ ہوگیا۔

پولیس نے رپورٹ درج کر کے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بچے کی گمشدگی کے حوالے سے پوسٹ شیئر کی اور تلاش کا کام شروع کیا۔ رپورٹ کے مطابق گمشدہ بچے کو تلاش کرنے والے پولیس ٹیم جب عجمان کے کمرشل ایریا پہنچی تو وہاں پر ایک بچہ موجود تھا جو رو رہا تھا۔

- Advertisement -

پولیس نے بچے کو دیکھ کر اُسے تحویل میں لیا اور پھر تھانے منتقل کیا جہاں والدین کو کال کر کے طلب کیا گیا۔ بریگیڈیئر خالد محمد النعیمی کا کہنا تھا کہ بچے کو بخیر و عافیت والدین کے حوالے کردیا گیا۔ بچہ ملنے پر والدین نے پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں