تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

میئر کراچی وسیم اختر نے مصطفی کمال کو معطل کردیا

کراچی : میئر کراچی وسیم اختر نے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کو بحیثیت پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج کے عہدے سے معطل کردیا ، گذشتہ روز مصطفیٰ کمال کو شہر کی صفائی کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے تعینات کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق میئرکراچی وسیم اختر نے پی ایس پی سربراہ مصطفی کمال کو معطل کردیا اور کہا مصطفیٰ کمال کےرویے اور بدتمیزی کی وجہ سے انہیں معطل کرتا ہوں، انھوں نے مخلصی کاغلط فائدہ اٹھایااورسیاست چمکاناشروع کردی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مصطفیٰ کمال نےریلی نکالی، مغلظات بکنا شروع کردیں، ان کو نوٹی فکیشن کے بعد دفتر آنا چاہئے تھا اور ہم سے اپنا پلان شیئر کرنا چاہیے تھا، مصطفیٰ کمال نیب کے نمائندے نہیں جو دستاویزات منگوارہےتھے، جو وسائل ہیں اس میں بہترین کام کرنے کی کوشش جاری ہے۔

وسیم اختر کا کہنا تھا گاربیج لفٹنگ کا کام کے ایم سی کا نہیں ہے، بڑی نیک نتی سے کراچی کے مسائل کو حل کرنا چاہتا ہوں، کراچی کی مدد کےلیےعلی زیدی اور بحریہ ٹاؤن کے ساتھ کھڑا رہا۔

یاد رہے میئر کراچی وسیم اختر نے مصطفیٰ کمال کو شہر کی صفائی کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کیا تھا اور تمام دستیاب وسائل فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا مصطفیٰ کمال 90 دن میں کراچی کا کچرا اٹھا کر دکھائیں۔

مزید پڑھیں : میئر کراچی نے مصطفیٰ کمال کو پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کردیا

بعد ازاں مصطفیٰ کمال نے اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میئرصاحب کی آٖفر قبول کرلی، خلوص سے مسئلہ حل کروں گا، میں ٹھنڈے کمرے میں بیٹھ کر فیصلے کرنے والا آدمی نہیں ہوں، مسائل روڈ پر ہیں، ٹھنڈے کمرے میں بیٹھ کر کیا کام ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ میئرکراچی میرا باس ہے، میں میئر کے نیچے کے لوگوں کا باس ہوں، فنڈنگ یاچندہ نہیں مانگ رہا، دستیاب وسائل میرے اختیار میں آنے چاہئیں۔

واضح رہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے چیلنج کیا تھا کہ مجھے موقع دیں 90 دن میں کراچی کا کچرا صاف کردوں گا۔

Comments

- Advertisement -